سعودی محکمۂ موسمیات نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آج بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور دیگر شہر شامل ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، اور بحرہ، جموم اور رہاط میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔سعودی محکمۂ تعلیم نے بارشوں کے پیشِ نظر مختلف شہروں میں اسکول بند کر کے آن لائن تدریس کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ گزشتہ روز مکہ مکرمہ، طائف، سیل کبیر اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، اور احتیاطی تدابیر کے طور پر انڈر پاسز بند کر دیے گئے ہیں۔