سرکاری اسکولوں میں موبائل فون استعمال پر پابندی، 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری​

سرکاری اسکولوں میں موبائل فون استعمال پر پابندی، 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری​

محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے تدریسی اوقات کے دوران اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو موبائل فون بند کرکے ہیڈ ٹیچر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 اس اقدام کا مقصد تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا اور تدریسی عمل کو شفاف بنانا ہے۔مزید ہدایات میں اسٹاف کے لیے یونیفارم اور ڈریس کوڈ کی پابندی، طلبہ اور اساتذہ کے لیے نامی بیج پہننا، اور اسکول کے اوقات میں حاضری کے سخت اصول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسکول میں موجود بورڈز پر تدریسی مواد اور طلبہ کی حاضری کے حوالے سے معلومات درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے​