جوہر ٹا ئون :کمرشل زون کی ری ماڈلنگ منصوبے کا آغاز

کمرشل زون کی لبرٹی مارکیٹ کی طرز پر ری ماڈلنگ کی جائیگی:ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے نے جوہر ٹا ئون جی ون مارکیٹ کے کمرشل زون کی ری ماڈلنگ کے کام کا آغاز کر دیاہے۔جی ون مارکیٹ جوہر ٹا ئون کی تاجر یونین نے مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کے آغاز پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔جی ون مارکیٹ کی تاجر یونین نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا تاجروں کا دیرینہ مسلہ حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے منصوبے کے تمام امور بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت جی ون مارکیٹ کمرشل زون کی لبرٹی مارکیٹ کی طرز پر ری ماڈلنگ کی جائے گی۔جی ون مارکیٹ، کمرشل زون میں سیوریج کی مرمت و بحالی، ٹف ٹائلز لگائی جائے گی۔مارکیٹ کے اطراف کنٹرولڈ پارکنگ ڈویلپ کی جائے گی۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون کے اطراف بکھری تاروں کو انڈر گرا ئونڈ کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ری ماڈلنگ کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔