لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹا ئون کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا،این بلاک اور سمسانی روڈ پر ایل ڈی اے ملکیتی اراضی پر تجاوزات ختم کرکے فینسنگ کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے جان محمد روڈ پر سسٹین ایبل ماڈل کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی نے ڈائریکٹر ہا ئوسنگ سیون کو این بلاک میں ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔