لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز جوہر ٹا ئون کے مرکزی گیٹ پر گٹر اْبلنے لگے، مرکزی گیٹ کے باہر گندہ پانی جمع، دفتر آنے والے شہری مشکلات کا شکار، واسا کی مبینہ غفلت، سیوریج لائن کی بروقت صفائی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،سیوریج لائن بند، گٹر اْبلنے سے اطراف میں بدبو اور آلودگی پھیل گئی، ایل ڈی اے دفتر میں آنے والے شہری گندے پانی سے گزرنے پر مجبور، واسا انتظامیہ اپنے ہی ادارے کے ہیڈکوارٹر زکے سامنے نکاس میں ناکام ،مرکزی گیٹ پر سیوریج مسئلہ حل نہ ہونا ادارہ جاتی غفلت کی مثال، روزانہ سینکڑوں سائلین اور ملازمین مشکلات میں گھر گئے۔