سیمپل فیل ، فلٹریشن اینڈ جوس پلانٹ سیل

 جمبر کے علاقے میں 720 لیٹر آم کا جوس تلف ، خطرناک بیکٹیریا کی موجودگی پائی گئی
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کڑی نگرانی کے سلسلے میں 65 کلومیٹر ملتان روڈ، جمبر کے علاقے میں واٹر فلٹریشن اینڈ جوس پلانٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے بند کر دیا، جبکہ 720 لیٹر آم کا جوس تلف کر دیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ میں پانی اور جوس کے نمونے فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تجزیے کے دوران پانی اور جوس میں خطرناک بیکٹیریا کی موجودگی پائی گئی جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔معائنہ کے دوران پلانٹ میں ناقص صفائی، غیر معیاری سٹوریج، مکھیاں اور کاکروچز کی موجودگی سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ اس کے علاوہ اشیائے خورونوش کی تیاری میں ناقص خام مال کے استعمال اور ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی پائی گئی، جسے فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سنگین جرم قرار دیا گیا۔