میر رضا کے والدین اور لاش کے ڈی این اے سیمپل میچ کرگئے

کراچی(آئی این پی)گلستان جوہر گیسٹ ہائوس کے باہر سے ملنے والی لاش نوجوان تاجر میر رضا کی ثابت ہوئی، لاش کے ڈی این اے سیمپل والدین سے میچ کرگئے۔ تاجر میر رضا کے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں پولیس افسران کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ممکن ہے ملنے والی لاش میر رضا کی نہ ہو اور کسی دوسری لاش کو چہرہ مسخ کرکے پھینک دیا گیا ہو۔