لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ اور کوٹ لکھپت ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک ملزمان شہباز اور حسن کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق، ٹیم نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا، لیکن ملزمان فرار کی کوشش میں تھے۔ تعاقب کے بعد انہیں بیگم کوٹ شنگھائی فلائی اوور کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، تین پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ اور کوٹ لکھپت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور ایسے جرائم کے خاتمے کے لیے کاروائیاں جاری رکھے گا۔