ڈولفن سکواڈ نے ملزم عامر اور شاہزیب کو کالج روڈ سے گرفتار کیا ، کارروائی جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نیجوہر ٹائون اور رائیونڈ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ٹیم نے جامعہ فردوسیہ کے قریب دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، فرار کی کوشش ناکام بناکر ملزم عامر اور شاہزیب کو کالج روڈ سے گرفتار کر کے موٹر سائیکل، پستول، رائفل، گولیاں اور میگزینز برآمد کرلئے گئے۔ملزموں کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ جوہر ٹائون اور رائیونڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کاکہناہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی