پنجاب پولیس :73 ایس آئیزکی ترقی

پروموشن بورڈ اجلاس ، لاہور 38، فیصل آباد 9، راولپنڈی، ملتان بہاولپور ودیگرشہروں کے افسر شامل، نوٹیفکیشن جاری 
لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 73 ایس آئیزکو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی، نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان چودھری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں ہوا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت ملک، اے آئی جی لیگل و ڈسپلن سمیت سینئر افسروں نے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے 73 سب انسپکٹرزکو ترقی دیدی گئی۔ بورڈ میں زیر غورآنے والے 5 سب انسپکٹرز کو ریکارڈ ویری فکیشن کے بعد ترقی دی جائیگی۔ ترقی پانے والوں میں لاہور کے 38، فیصل آباد 9، راولپنڈی 6، ملتان 6، بہاولپور 6، ساہیوال 2، سرگودھا 2، شیخوپورہ 2، گجرات 1 اور ڈی جی خان کا 1 سب انسپکٹر شامل ہے۔آئی جی نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا وہ لوگوں کوفوری انصاف دلائیں۔