لاہور (کرائم رپورٹر )ایف بی ار کی ہدایت پر انڈس کلیکٹریٹ میں بھرتیوں کے عمل کو تیز کر دیا گیا۔108 سب انسپکٹر کی نئی بھرتیوں کے حوالے سے ایف بی ار کو ایک لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔ سعید وٹو کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ کو بطور چیف بھرتیوں کی ذمہ داری سونپی گئی۔یکم جنوری تک بھرتیوں کے عمل کو کراچی ملتان سمیت متعلقہ سیکٹرز میں مکمل کر لیا جائے گا۔510امیدواروں کو انٹرویو کے لیے فائنل کیا گیاہے۔چیئرمین ایف بی آر نے سب انسپکٹر کی میرٹ پر بھرتیوں کو ہر صورت ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے،510امیدواروں میں سے 108سب انسپکٹر کی بھرتی کوانٹرویو کے ذریعے فائنل کیا جا رہا ہے۔