بھارتی میڈیا نے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیورٹ قرار دیدیا

بھارتی میڈیا نے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیورٹ قرار دیدیا

بھارتی میڈیا نے حالیہ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے فیورٹ قرار دینا شروع کر دیا ہے۔

 بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور اسپورٹس تجزیہ کاروں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی حالیہ شکستوں پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے بڑھتی ہوئی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔پاکستانی ٹیم، خصوصاً بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ فارم کی بدولت، چیمپئنز ٹرافی میں اچھا پرفارم کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ ایک طرف جہاں بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کی ٹیم کی قدر کی جا رہی ہے، وہیں اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والا ٹاکرا نہ صرف دلچسپ ہوگا بلکہ دونوں ٹیمیں فائنل میں بھی نظر آ سکتی ہیں۔پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی حالیہ کارکردگی نے بھارتی کرکٹ کے مبصرین کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان ٹاپ 4 میں جگہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔