چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام، بی سی سی آئی کی تصدیق

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام، بی سی سی آئی کی تصدیق

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر ایونٹ کا آفیشل لوگو اور پاکستان کا نام لکھا ہوگا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

 اس فیصلے کے مطابق، بھارتی ٹیم کی جرسی پر ایونٹ کے لوگو کو آئی سی سی کی گائیڈلائنز کے مطابق رکھا جائے گا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں لکھا جائے گا، مگر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ آئی سی سی قوانین کی پابندی کریں گے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے جرسی پر ایونٹ کا آفیشل لوگو ہوگا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق تمام ٹیموں کو ایونٹ کے منظور شدہ لوگو کا استعمال کرنا ضروری ہے، اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ٹیموں کی پلیئنگ اور ٹریننگ کٹس آئی سی سی کو منظوری کے لیے بھیجی جاتی ہیں۔ اگر لوگو کا استعمال درست نہ ہو، تو کٹ کو مسترد کیا جا سکتا ہے۔آئی سی سی کے وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پی سی بی نے ان پالیسیوں پر عمل درآمد پر زور دیا تھا۔