سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے 23 فروری کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے حوالے سے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں زیادہ کرکٹ کھیلی ہے اور وہاں کی وکٹوں کو بہتر سمجھتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں برتری حاصل ہے۔یووراج سنگھ نے مزید کہا کہ اگرچہ بھارتی ٹیم میں زیادہ میچ ونرز موجود ہیں، لیکن پاکستان کے پاس بھی ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاک بھارت میچ میں توقعات کا دباؤ اہم ہوتا ہے، اور جو ٹیم اس دباؤ کو بہتر طریقے سے سنبھالے گی، وہ کامیاب ہوگی۔واضح رہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔