نیتو کپور نے رشی کپور کے ساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کر کے مداحوں کو ماضی میں لے گئے

نیتو کپور نے رشی کپور کے ساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کر کے مداحوں کو ماضی میں لے گئے

بالی ووڈ کی سینئر اور باوقار اداکارہ نیتو کپور نے اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور کے ساتھ منگنی کے دن کی ایک نایاب بلیک اینڈ وائٹ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو جذباتی کر دیا۔

 یہ تصویر 1979 کی ہے، جب دونوں نے منگنی کی تھی۔نیتو کپور نے یہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا:"آج کے دن 1979 میں ہماری منگنی ہوئی تھی، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے۔"تصویر میں نیتو اور رشی خوشگوار موڈ میں، مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہیں، اور ان کی کیمسٹری آج بھی دلوں کو چھو جاتی ہے۔ نیتو کپور اکثر اپنے شوہر رشی کپور کی یاد میں سوشل میڈیا پر تصویریں اور پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں، جو ان کے گہرے رشتے اور محبت کا اظہار ہے۔نیتو اور رشی کپور نے 22 جنوری 1980 کو شادی کی تھی، اور ان کے دو بچے ہیں: ردھیمہ کپور اور مشہور اداکار رنبیر کپور۔

یہ جوڑی 70 اور 80 کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی، جن میں امر اکبر انتھونی، کھیل کھیل میں، رفو چکر، کبھی کبھی اور بے شرم شامل ہیں۔ ان کی آن اسکرین اور آف اسکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا رہا۔یاد رہے کہ رشی کپور کی آخری فلم شرما جی نمکین ان کے انتقال کے بعد مکمل کی گئی تھی، جس کے باقی مناظر پاریش راول نے فلمائے تھے، اور یہ فلم بھی رشی کپور کے مداحوں کے دلوں میں ان کی یاد تازہ کر گئی۔نیتو کپور کی یہ پوسٹ نہ صرف ان کے ذاتی جذبات کی عکاسی ہے بلکہ مداحوں کے لیے بھی ایک خوبصورت یاد ہے جس نے ایک سنہری دور کو دوبارہ زندہ کر دیا۔