کرینہ کپور کا دبئی میں ’چھمک چھلو‘ پر ڈانس وائرل

کرینہ کپور کا دبئی میں ’چھمک چھلو‘ پر ڈانس وائرل

بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین کرینہ کپور کی دبئی میں اپنے مشہور گانے "چھمک چھلو" پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

 یہ ویڈیو دبئی میں ایک زیورات کے برانڈ کی تقریب کے دوران کی ہے، جہاں کرینہ کپور نے مداحوں کو اپنی ڈانس پرفارمنس سے حیرت میں ڈال دیا۔"چھمک چھلو" گانا 2011 کی فلم راون کا ہے جس میں کرینہ اور شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ گانا آج بھی اتنا مقبول ہے کہ اس کے ہر نوٹ اور لفظ پر لوگ اب بھی جھومتے ہیں۔ کرینہ کپور نے اس موقع پر آسمانی رنگ کا خوبصورت لباس پہنا، جس نے انہیں تقریب میں تمام کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ اپنے رقص سے انہوں نے تقریب کو مزید دلچسپ اور دلکش بنا دیا، اور سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر مداح انہیں بھرپور سراہا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، کرینہ کپور کی آخری فلم سنگھم اگین تھی، جس میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور دیگر بڑے اسٹارز شامل تھے۔ تاہم، کرینہ کے حوالے سے یہ خبریں بھی ہیں کہ وہ جلد ہی میگھنا گلزار کی فلم دائرہ میں پرتھوی راج سکھمارن کے ساتھ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں، لیکن اس کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔کرینہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ان کے مداحوں کے لئے خوشی کا پیغام ہے، اور وہ اپنے پسندیدہ اداکارہ کو دوبارہ اس طرح کی پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھ کر خوش ہیں۔