کرینہ کپور کا ریڈ سی فلم فیسٹیول میں بولڈ فیشن، تصاویر وائرل

کرینہ کپور کا ریڈ سی فلم فیسٹیول میں بولڈ فیشن، تصاویر وائرل

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے مشہور ستاروں نے شرکت کی، جس نے اس شاندار فیسٹیول کو مزید جاذبِ نظر بنا دیا۔

فیسٹیول کے پہلے دن، جمعرات کی شب، ریڈ کارپٹ پر کئی معروف شخصیات نے جلوے بکھیرے، جن میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا بولڈ فیشن خاص طور پر نمایاں رہا۔کرینہ نے اس موقع پر جامنی رنگ کا خوبصورت اور بولڈ لباس پہنا جو جامنی پھولوں سے سجا ہوا تھا۔ ان کی تصاویر بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور مداحوں نے ان کے فیشن کی بہت تعریف کی۔ کرینہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "پچھلے سال یہاں آنا ایک شاندار تجربہ تھا، لیکن اس بار یہ اور بھی بڑا لگ رہا ہے، اور یہاں دنیا بھر سے مختلف اور بہترین فلمیں آ رہی ہیں، جس سے مجھے بےحد خوشی ہو رہی ہے۔"

جب کرینہ سے نئے کرداروں کو آزمانے اور سینما میں خواتین کی تبدیلی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا، "یہ سینما میں خواتین کے لیے ایک شاندار وقت ہے، میں مختلف کرداروں کا انتخاب کرنے کا لطف اٹھا رہی ہوں، اور آنے والے دنوں میں بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا۔"افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان بھی موجود تھے، جنہیں ریڈ سی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ، برطانوی اداکارہ ایملی بلنٹ اور معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز نے بھی تقریب میں شرکت کی اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔یہ فیسٹیول سعودی عرب میں عالمی فلمی صنعت کی ترقی اور تنوع کی عکاسی کرتا ہے، جہاں دنیا بھر سے فنون لطیفہ کے شائقین اور فلمی شخصیات ایک جگہ جمع ہو کر اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں اور سینما کی دنیا میں نئے دروازے کھولتے ہیں۔