سیف علی خان اور کرینہ کپور کی علیحدگی کی افواہیں، مبشر لقمان کا دعویٰ وائرل

سیف علی خان اور کرینہ کپور کی علیحدگی کی افواہیں، مبشر لقمان کا دعویٰ وائرل

پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے بالی ووڈ کے مشہور جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور کی علیحدگی سے متعلق دعویٰ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

مبشر لقمان نے اپنے ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت میں ان کے میڈیا ذرائع کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیف علی خان پر حالیہ حملہ مبینہ طور پر کرینہ کپور نے کیا کیونکہ انہوں نے سیف کو گھر کی ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔مزید برآں مبشر لقمان نے کہا کہ سیف علی خان نے قطر کی شہریت لے لی ہے اور وہ مستقل طور پر وہاں منتقل ہونا چاہتے ہیں، تاہم کرینہ کپور اس فیصلے پر راضی نہیں ہیں، جو ان کی علیحدگی کی بڑی وجہ بتائی جا رہی ہے۔

یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے، تاہم نہ سیف علی خان اور نہ ہی کرینہ کپور کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔مداحوں کی جانب سے اس دعوے پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین اسے محض ایک اور افواہ قرار دے رہے ہیں جو بالی ووڈ شخصیات کی نجی زندگی کے بارے میں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔