قانون کی منظوری کے بعد روس کی عدالت طالبان پر لگی پابندی ہٹانے کی مجاز ہوگی
ماسکو(آئی این پی )روس کی پارلیمنٹ ڈوما میں افغان طالبان کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی پارلیمنٹ کی جانب سے نئے قانون کی منظوری کے بعد روس کی عدالت طالبان پر لگی پابندی ہٹانے کی مجاز ہوگی، قانون کی منظوری سے روس کے افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ روس نے افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے