سہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں: طلال چودھری)دہشتگردوں کواپنا نظریہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی عطاء تارڑ

سہیل آفریدی نے افغان حکومت کا ترجمان بن کے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی،تحریک انتشار والے جب بھی منہ کھولتے دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں:وزیراطلاعات
سہیل آفریدی نے ایک بارپھرابہام پیدا کیا ہے، دہشت گردوں کیخلاف نرم رویہ ناقابل برداشت ہے‘، آپ کو بھی وہیں اٹھا کرپھینکیں گے جہاں ان کو پھینکنا ہے:طلال چودھری
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے   وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد اور تیار ہے، دہشتگردوں کے بیانیے کا بھرپور اور ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور انہیں اپنا نظریہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی  اور  پیغام امن ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔اسلام آباد میں پیغامِ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کمیٹی  آج  پشاور کا دورہ کرے گی، جہاں تمام مکاتبِ فکر کے علما سے گفتگو کی جائے گی اور یہ پیغام عام کیا جائے گا کہ اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا دین ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کون سا اسلام ہے جس کے نام پر بھارت سے فنڈنگ لے کر پاکستان میں دھماکے کیے جائیں؟ یہ سارا عمل پیسے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور افغان حکومت ہر دوسرے روز بھارت جا کر مذاکرات کر رہی ہے، آئے روز فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے عزائم کھل کر سامنے آتے جا رہے ہیں‘انہوں  نے کہا  سہیل آفریدی نے افغان حکومت کا ترجمان بن کے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی  جو انتہائی قابل مذمت ہے اور شرمناک ہے۔، تحریک انتشار والے جب بھی منہ کھولتے ہیں، دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں‘دریں اثناء وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے  سہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے توافغانستان چلے جائیں۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  سہیل آفریدی نے ایک بارپھرابہام پیدا کیا ہے، سہیل آفریدی نے کہا ہمیں افغانستان کودہشت گردی کے شواہد دینے چاہئیں، کیا آپ کونہیں پتا دہشت گرد کہاں سے آتے ہیں، دنیا کے دودرجن ممالک افغانستان سے دہشت گردی کی تصدیق کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا ابہام جان بوجھ کر پیدا کر رہے ہیں، دہشت گردوں سینرم رویے کی کوئی  تو وجہ ہے، گیارہ سال سے پی ٹی آئی کے کسی لیڈر، وزیریا مشیر پرحملہ نہیں ہوا، کالعدم دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں موجود ہیں۔وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا افغانستان کے لیے کیوں نرم گوشہ رکھتے ہیں، قومی بیانیے کے خلاف کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا، دہشت گردوں کیخلاف نرم رویہ ناقابل برداشت ہے، آپ کو بھی وہی اٹھا کرپھینکیں گے جہاں ان کو پھینکنا ہے