امریکہ سے نکالنے کیلئے15 لاکھ افراد کی فہرست تیار‘18ہزار بھارتی شامل

 امریکہ میں بغیر مناسب دستاویزات کے رہنے والے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سکیورٹی ایجنڈا ہے:آئی ای سی
   واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای )نے ملک بدری کے لئے تقریبا 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  اس فہرست میں تقریبا 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں۔ جنھیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔آئی ای سی کے مطابق امریکا میں بغیر مناسب دستاویزات کے رہنے والے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکوریٹی ایجنڈا ہے۔