فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نیعدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پرتوہین عدالت کی درخواست پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے