پی ٹی آئی رہنما راجا راشد حفیظ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پرسماعت

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سابق صوبائی وزیر راجا راشد حفیظ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی جی امیگریشن کو درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، جمعہ کو قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے راشد حفیظ کی درخواست پر سماعت کی۔سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی جانب سے وکیل سردار شہباز خان عدالت میں پیش ہوئے۔اورعدالت کوبتایاکہ پٹشنر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ، پاسپورٹ بنوانے گئے تو پتا چلا پاسپورٹ بلاک ہے ،فریقین کی جانب سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ، عدالت سفری پابندی کی فہرست سے نام نکالنے کا حکم دے ، عدالت کی ڈی جی امیگریشن کو راشد حفیظ کی درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت، سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔