دوحہ(آئی این پی )قطر میں خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کی لگژری گاڑی کو ضبط کرلیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے اور لوگوں کی زندگیوں اور نجی و سرکاری املاک کو خطرے میں ڈالنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس گاڑی ضبط کرلی ہے