امریکہ نے قطر سے بطور تحفہ ملنے والا لگژری طیارہ وصول کرلیا، ائیرفورس ون کے طور پر استعمال ہوگا

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ایک لگژری بوئنگ 747 طیارہ صدر ٹرمپ کے نئے ائیر فورس ون کے طور پر استعمال کے لیے قبول کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں  ادارے  کے مطابق محکمہ دفاع نے بتایا کہ امریکی ائیرفورس سے کہا گیا ہے کہ وہ طیارے کو جلد از جلد ائیرفورس ون کے طور پر استعمال کے قابل بنانے کا انتظام کرے۔