خطرناک ڈرائیونگ پر کارروائی، ٹرک ضبط

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)پولیس نے دورانِ گشت خطرناک انداز میں گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹرک تحویل میں لے لیا۔اے ایس آئی ناصر علی نے بحدِ رقبہ بادشاہ کے قریب ایک ٹرک کو حد سے زیادہ لوڈ اور خطرناک انداز میں چلتے ہوئے روکا۔ڈرائیور غلام محی الدین موقع پر ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کر سکا۔پولیس نے ملزم کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کیتحت مقدمہ درج کر کے ٹرک ضبط کر لیا۔