لاہور(کرائم رپورٹر)روہڑی کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک لگڑری گاڑی کو روک کر اس کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، جس کے دوران گاڑی کے نمبر جعلی ثابت ہوئے۔ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق ڈرائیور گاڑی کی ملکیت یا درآمد سے متعلق کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کر سکا۔ مزید تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ گاڑی غیر قانونی طور پر درآمد کی گئی تھی اور اس پر جعلی نمبر پلیٹ استعمال کی جا رہی تھی۔موٹروے پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور سمیت مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ جعلی نمبر پلیٹ کے استعمال اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہیموٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔