ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی کی سکیش چندر شیکھر کے خلاف بھتہ خوری کے مقدمے میں عدالت نے اداکارہ کو سنجیدگی اختیار کرنے کا انتباہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی نئی دہلی کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے استغاثہ کی گواہ کی حیثیت سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔عدالت نے انہیں پہلے بھی دو مرتبہ طلب کیا تھا تاہم ایک پیشی پر حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی تھی۔اس موقع پر عدالت نے ان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عدالتی کارروائی کو سنجیدگی سے لینے کی تنبیہ کی تھی۔