روس: بیوی کے تحفہ لینے سے انکار پر شوہر نے لگژری گاڑی کوڑے دان میں پھینک دی

 ماسکو (آئی این پی  ) روس میں ایک شخص  نے  اہلیہ  کی طرف سے  پورشے  گاڑی لینے سے انکا پرپر گاڑی کو کوڑے دان میں پھینک  دیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو کے ضلع میتیشی میں ایک شخص نے اپنی شادی بچانے کے لیے اہلیہ کو ویلنٹائن ڈے کے تحفے کے طور پر پورشے کار دی۔ناراض اہلیہ نے مہنگی ایس یو وی پورشے کار لینے سے انکار کردیا تو شوہر نے گاڑی کو کوڑے دان میں پھینک دیا جس نے مقامی افراد کی توجہ حاصل کر لی اور حیرانی کے سمندر میں ڈوب گئے