خصوصی ٹرین کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجائیں گے،ہر سٹیشن پر استقبال ہو گا:جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے جیالے لاہور سے 26دسمبر کو خصوصی ٹرین کے ذریعے نو ڈیرو روانہ ہوں گے،خصوصی ٹرین کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجائیں گے،ہر سٹیشن پر استقبال ہو گا۔وہ اپر مال پر صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے