سانحہ کارساز کے 177 شہداء اور 750 زخمی جیالے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں:نیئر حسین بخاری

     اسلام آباد (یواین پی)جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے شہدا سانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو سفاکانہ ذہنیت نے جمہوری سوچ پر حملہ کیا،سانحہ کارساز کے 177 شہداء اور 750 زخمی جیالے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ سانحہ کارساز کے شہداء قومی و جمہوری ہیروز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ’’کتنے بھٹو مارو گے، ہر گھر سے بھٹو نکلے گا‘‘۔ انہوںنے کہاکہ شہدائے کارساز نے شہید بے نظیر بھٹو پر اپنی جانیں قربان کیں