سموگ کی ستائی 3 سالہ بچی عدالت اور ہماری وزیراعلیٰ جینوا پہنچ گئیں،پی پی رہنما کی پنجاب حکومت پرتنقید
لاہور(آ ئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے سموگ کی خطرناک صورتحال پر پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تخت لاہور والے سیاسی کے بعد ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابوپانے میں ناکام ہیں۔اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سموگ کی ستائی 3 سالہ بچی عدالت اور ہماری وزیراعلیٰ جینوا پہنچ گئیں، کہاں گیا بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو لکھا جانیوالا سموگ ڈپلومیسی لیٹر؟۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش برسانے کے بیانات سن سن کر اب تو کان پک گئے ، حکمرانوں کو اپنے ہیلتھ سسٹم پر اعتبار نہیں ، اسی لیے جینوا گئے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا تعلیمی ادارے اور موٹر ویز بند کرنے سے سموگ کا خطرہ ٹل جائیگا ؟۔