سندھ میں بینظیر بھٹو کی برسی پر27دسمبرکو تعطیل ہوگی

 کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔قبل ازیں سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی17ویں برسی کے موقع پر وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کیا ہے۔