پاکستان کو ہر قسم کی نفرت اورافراتفری سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے
پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے میں ہر مکاتب فکر کو کردارادا کرنے کی ضرورت ہے:تقریب سے خطاب
ریاض(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے سیاست دانوں کے ساتھ پوری قوم پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرے۔سعودی عرب میں ا عزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے بری طرح تباہ ہو چکے ہیں، سیاسی اور جمہوری اقدار کے ساتھ معاشرتی اخلاقیات بھی اپنا وجود کھو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ پوری قوم پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرے، پاکستان کو ہر قسم کی نفرت اورافراتفری سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے میں ہر مکاتب فکر کو کردارادا کرنے کی ضرورت ہے۔