اسرائیلی مظالم اور نسل کشی پر مبنی یہ مہم فوری طور پر بند ہونی چاہئے: جنیوا میں فلسطینی ہم منصب سے گفتگو
جنیوا(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے جنیوا میں فلسطینی ہم منصب سے ملاقات کی، غزہ کی صورتحال، طبی امداد اور اسرائیلی جارحیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ا سموقع پر مصطفی کمال نے کہا پاکستان نے دنیا کی توجہ اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحیت، بالخصوص اسپتالوں اور طبی عملے پر حملوں کی طرف مبذول کروائی ہے، نسل کشی پر مبنی مہم اور مظالم فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔عالمی ادار صحت کی اسمبلی کے موقع پر ہونیوالی ملاقات میں وزیر صحت نے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام بھی فلسطینی ہم منصب تک پہنچایا