ملک میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے مل کر کام کیا جائے:مصطفی کمال

 مل کر کام کرنے سے صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور مشکلات کو کم کیا جا سکے گا:و فاقی وزیر
مشترکہ کوششوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے:پنجاب‘سندھ‘بلوچستان کے وزراء
 اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے صحت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اور صوبائی وزرا کے درمیان صحت کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مل کر کام کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ مل کر کام کرنے سے صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور مشکلات کو کم کیا جا سکے گا۔صوبائی وزرائے صحت کا کہنا ہے  مشترکہ کوششوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔