ا نڈیا کی اوقات نہیں وہ پانی بند کرے، مودی نے امریکی صدر سے جنگ بندی کیلئے مدد مانگی
کراچی(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کروں گا کیونکہ ان کے ایک ایڈونچر نے پاکستان نے سب کچھ بدل دیا۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا پاکستان کو اللہ نے عظیم الشان فتح دی ہے، پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے لیکن بھارت نے اسرائیل کے اکسانے پر اتنا سب کچھ کیا۔مصطفی کمال کا کہنا تھا پاکستان نے کہا کہ پہلگام کے حملے کی تحقیقات کرائی جائے، انڈیا نے پاکستان پر ڈرون اور میزائل بھیجے، میں پاک فوج، نیوی اور فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں‘انہوں نے کہا انڈیا کی اوقات نہیں ہے کہ وہ پانی بند کرے، مودی نے امریکی صدر سے جنگ بندی کے لیے مدد مانگی۔