حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عالمی اداروں سے مل کر کام کرے گی مصطفی کمال

وفاقی وزیر صحت سے   ورلڈ بینک کے نمائندوں کی ملاقا ت ، پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے اور ٹیلی میڈیسن کے فروغ کیلئے تعاون کی یقین دہانی  
جنیوا(آئی این پی )ورلڈ بینک نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اپنا تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ورلڈ بنک کے نمائندوں سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے صحت کے شعبے پر تفصیلی  گفتگو کی گئی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت نے ہیلتھ کے شعبے جاری اصلاحات اور اقدام بارے میں ورلڈ بینک کو بتایا جس پر ورلڈ بینک کے نمائندوں نے پاکستان کے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کو سراہا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ورلڈ بینک کے نمائندوں نے پاکستان میں ویکسین کی مقامی تیاری کے عمل کو سراہا ۔ورلڈ بینک نے پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے اور ٹیلی میڈیسن کے فروغ کے لیے تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔وفاقی وزیر صحٹ مصطفی کمال نے تمام کاوشوں کیلئے  ورلڈ بینک کے تعاون کو سراہا، انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے  عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔