علمائے کرام کے ساتھ پارا چنار جائوں گا،فریقین کے درمیان مصالحت انتہائی ناگزیر ہے
کراچی(آئی این پی ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے دشمن عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا،پارا چنار کی صورتحال تشویشناک ہے، فریقین کے درمیان مصالحت انتہائی ناگزیر ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جامع الرشید پہنچے جہاں انکی مفتی عبد الرحیم سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران پارا چنار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مصالحت کے لیے علمائے کرام کے کردار پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مفتی عبد الرحیم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔ گورنرسندھ نے پارا چنار کی صورتحال پر علمائے کرام سے اپنا کردار ادا کر نے کی درخواست کی۔اس موقع پر کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کے ہمراہ پارا چنار جائوں گا، آپ بھی ساتھ چلیں