ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، ملکی سیاست میں پیپلزپارٹی کا اہم کردار ہے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا:چیئرمین پی پی

قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر   قومی سلامتی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس بلایا جائے:بلاول
دہشت گردی کے پیچھے  عالمی  طاقتیں ہوں گی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مقابلہ کریں گے، اپوزیشن ذاتی مفادات کے بجائے عوامی ایشو پر سیاست کرے‘اجتماعی فیصلے کئے جائیں
 عوام غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں،عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونی چاہیے‘بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن وامان پر خصوصی توجہ دینا ہوگی:گورنر ہائوس لاہور میں خطاب
لاہور (آئی این پی )  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے  ناگزیر ہے ، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست ہے، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا، ملکی مفادات کیلئے  اجتماعی فیصلے کئے  جائیں ۔گورنر ہائوس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو  نے کہا  کہ  دہشت گردی کے پیچھے بین الاقوامی طاقتیں ہوں گی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ،ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، ملکی سیاست میں پیپلزپارٹی کا اہم کردار ہے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کے کئی مسائل ہیں ان میں ایک دہشت گردی اور معاشی بحران ہے ، عوام غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں،عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونی چاہیے، قومی ایشو پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیز ہے۔بلاول بھٹو نے  کہا  بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن وامان پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، اپوزیشن ذاتی مفادات کے بجائے عوامی ایشو پر سیاست کرے، کچھ سیاسی جماعتوں نے قومی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، اپوزیشن پارٹی سے اپیل ہے کہ لیڈر کی رہائی کے علاوہ بھی مسائل پر توجہ دے،وزیراعظم سے بھی اپیل ہے ایک بار پھر قومی سلامتی پر اجلاس بلائیں، حکومت سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی امور پر یکجا کرے، ملکی مفاد میں اجتماعی فیصلے لینا ہوں گے۔