بانی پی ٹی آئی انتظار کرتے رہے‘مذاکراتی ٹیم ملاقات کیلئے نہ آئی

راولپنڈی(آئی این پی)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین اور رہنمائوں کا ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہے مگر  علی امین گنڈا پور اور سلمان اکرم راجہ کے سوا کوئی نہ پہنچا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور طلب کیے جانے کے باوجود باوجود مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین اڈیالہ جیل نہ آئے اور عمر ایوب بھی نہیں پہنچے۔