پورے صوبے کا نمائندہ ہوں، بانی سے ملاقات کیلئے مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں
پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے سول نافرمانی شروع کرنے کیلئے بانی کے حکم کا انتظار ہے ، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی،میں پورے صوبے کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں۔پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی شروع کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار ہے، بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی۔ ان کے احکامات آئیں گے پھر اس پرعمل ہوگا۔