راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے دن مذاکراتی کمیٹی کا کوئی بھی رکن ملاقات کے لئے جیل نہ پہنچ سکا۔پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل وکلا کی جانب سے گزشتہ روز جیل انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے درخواست دی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی کہ ملاقات کھلے ماحول میں کرائی جائے۔تاہم ملاقات کا وقت ختم ہونے تک کمیٹی کے کسی رکن نے جیل حکام سے رابطہ نہیں کیا۔