مذاکراتی کمیٹی آج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرے گی

 6 رکنی کمیٹی کے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو دیدی‘ وکلا ء کی ملاقات کو مؤخر کر دیا گیا 

راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج  بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرے گی اس مقصد کیلئے بانی چیئرمین نے 6 رکنی کمیٹی کے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو دے دی ہے جبکہ مذاکراتی کمیٹی سے مجوزہ ملاقات کی وجہ سے وکلا کی ملاقات کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منگل کو وکلا کی بجائے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے درخواست میں جیل انتظامیہ سے استدعا کی گئی کہ وکلا کی بجائے مذاکراتی کمیٹی کے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے انتظامات کئے جائیں اور یہ ملاقات کھلے ماحول میں کروائی جائے