لاپتہ200افراد میں سے146مل گئے‘مذکرات کیلئے جلد پیش رفت ہوگی علی امین گنڈاپور

شہداء اور زخمیوں کے بارے تحقیقات کررہے ہیں‘بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سول نافرمانی پر مشاورت ہوئی ‘ ملک کے  موجودہ حالات  میں پاکستان کیلئے سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں
جن کی حکومت ہے وہ اشارہ دینگے تو مثبت ردعمل بھی آجائے گا، میری آفیشل میٹنگز میں  گفتگو ہوتی رہتی ہے ‘وہاں بھی بات کرتا ہوں:بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے  26 نومبر کو لاپتہ ہونے والے 200 لوگوں میں سے کئی واپس آگئے اور اب تعداد صرف 54 رہ گئی ہے۔اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا  26 نومبر احتجاج کے بعد سے ہمارے 200 لوگ لاپتہ تھے مگر اب اْن کی تعداد کم ہوکر صرف 54 رہ گئی ہے۔انہوں نے بتایا  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے مشاورت ہوئی کیونکہ ملک کے جو موجودہ حالات ہیں اْن میں پاکستان کیلئے سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا  شہداء￿  اور زخمیوں کے حوالے سے کابینہ اور صوبائی سطح پر انکوائری کررہے ہیں، امید کرتا ہوں سیاسی جماعتیں غور و فکر اور مذاکرات کرکے کوئی حل نکالیں گی۔علی امین گنڈا پور نے کہا  جن کی حکومت ہے وہ اشارہ دینگے تو مثبت ردعمل بھی آجائے گا، میری آفیشل میٹنگز میں  گفتگو ہوتی رہتی ہے میں وہاں بھی بات کرتا ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا  ہفتہ 21 دسمبر تک دونوں اطراف سے مثبت پیش رفت کی امید ہے