پی ٹی آئی سے مذکرات کیلئے دروازے کھلے، جس کی منت کرنی پڑی ہم تیار ہیں ایاز صادق

اپوزیشن اور حکومت کو ایک ٹیبل پرلانا میرا کام ہے، سب کی خواہش ہے  ڈائیلاگ ہونا چاہیے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہش ہے لوگوں کو پکڑ کر نہیں کہہ سکتے  مذاکرات کراتے ہیں 
 اگلی سپیکر کانفرنس آزاد کشمیر میں کریں گے، پارلیمنٹ کو بہتر سے بہتر بنانے پر کام کرنے کا عزم کیا ہے،ہم نیک نیتی سے کرادار ادا کرنا چاہتے ہیں:سپیکر کانفرنس کے موقع پر  شرکا کیساتھ پریس کانفرنس 

 اسلام آباد(آئی این پی  )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کو ایک ٹیبل پر لانا میرا کام ہے، سب کی خواہش ہے کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہش ہے،پی ٹی آئی سے مذکرات کیلئے دروازے کھلے، ہمیں جس کی منت کرنی پڑی ہم تیار ہیں، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے لینا تحریری نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں اٹھارہویں اسپیکر کانفرنس کے موقع پر  شرکا  کے ہمراہمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ تمام اسپیکرز، چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تمام شرکا نے کانفرنس میں آئین و قانون کی بالادستی پر بات چیت کی ہے، سب کی خواہش ہے کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے،اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہش ہے۔ایاز صادق نے کہاکہ اسپیکرز کانفرنس میں پارلیمان کی بالادستی کا اعادہ کیا گیا، طے پایا ہے کہ تمام اسمبلیوں میں قواعد وضوابط یکساں ہوں، اسپیکر ایوان کے تقدس کا محافظ ہوتا ہے، تمام اراکان کو ساتھ لے کر چلنا اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔  ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، ہمیں مذکرات کیلئے جس کی منت کرنی پڑی ہم منت کرنے کو تیار ہیں۔  ایاز صادق نے کہا کہ ہمارے چیمبر اور گھر سب کیلئے کھلے ہیں، اگر انکی مرضی ہوگی تو ہم منع نہیں کرینگے، کمیٹی بنے گی تو راستے خود نکلتے چلے جائیں گے۔کوئی آئے گا تو نہ نہیں کریں گے مگر لوگوں کو پکڑ کر نہیں کہہ سکتے کہ آئیں مذاکرات کراتے ہیں۔  اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کانفرنس میں ہم سب کی سوچ ایک ہی تھی، کانفرنس کی متفقہ رائے ہے کہ ایک مذکرات ہوں، پارلیمنٹ کی سپرمیسی، انسانی حقوق اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کانفرنس میں پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی اولین ترجیح رہی ہے