اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کا فیض آباد احتجاج کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم کرنے سے انکار،عدالت کا اسلام آباد پولیس کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم دے دیا،جج طاہر عباس سپرا نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری پر عمل کرے اور اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم ہے اس پر عمل کیا جائے۔عدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈا پور کی عدم پیشی پر ان کی گرفتاری کے احکامات جاری رہیں گے جب کہ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرے۔