اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کی عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلی کے پی کو دفعہ 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آخری موقع دیدیا عدالت نے وزیراعلی کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی اور ایک بار پھر وارنٹ جاری کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔جج نے کہا کہ بار بار کیس کال کرنے پر بھی کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا، علی امین گنڈا پور کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے اڑھائی بجے تک آخری موقع دیا جاتا ہے، اگر اڑھائی بجے تک علی امین گنڈا پور اور وکیل پیش نہیں ہوتے تو342 کے بیان کا حق ختم کردیں گے۔ بعدازاں وقفہ کردیا گیا۔وقفے کے بعد سماعت ہوئی توعلی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور سینیٹ انتخابات میں مصروفیت کے باعث علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی۔جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ 342 کا بیان ریکارڈ کروادیں بصورتِ دیگر حق ختم کردیں گے۔وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ انڈر ٹیکنگ دے دیتے ہیں کہ آئندہ سماعت پر علی امین گنڈاپور عدالت میں بھی پیش ہوں گے اور 342 کا بیان بھی ریکارڈ کروائیں گے،