انمول پنکی منشیات کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش، شریک ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری

انمول پنکی منشیات کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش، شریک ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری

کراچی میں منشیات کے مقدمے کی سماعت کے دوران، ملزمہ انمول پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا جبکہ شریک ملزمان کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انسداد منشیات عدالت میں کوکین کوئن انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزمہ انمول پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا، تاہم، اس کے بھائی محمد ناصر اور شریک ملزمہ نسیم بی بی کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہو گئی۔عدالت نے ملزمہ انمول پنکی کے بھائی محمد ناصر اور شریک ملزمہ نسیم بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ دونوں ملزمان کو جلد گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔اس کے علاوہ، عدالت نے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان بھی طلب کیا اور کیس کی مزید سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ کیس میں انمول پنکی، اس کا بھائی محمد ناصر، اور نسیم بی بی نامزد ہیں، جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے۔ یہ مقدمہ 2019 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے درج کیا تھا۔