ڈینٹسٹ سے کوریوگرافر بننے والی دھناشری ورما نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل سے علیحدگی کے بعد اپنی ذاتی زندگی کے نازک مراحل اور والدین کی حمایت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
دھناشری نے بتایا کہ طلاق کے ابتدائی دن نہ صرف ان کے لیے بلکہ والدین کے لیے بھی الجھن بھرا تھا، کیونکہ رشتہ چھوڑنے کے لیے ہمت درکار تھی اور معاشرتی دباؤ کے باوجود والدین نے ان کی ہمت بڑھائی۔انہوں نے بتایا کہ والدین اور دوستوں کی حمایت نے انہیں جذباتی دباؤ کو برداشت کرنے اور اپنے وقار کو برقرار رکھنے میں مدد دی۔ دھناشری کے مطابق والدین ہر روز انہیں یاد دلاتے رہے کہ وہ صحیح فیصلہ کر رہی ہیں اور اس پر انہیں فخر ہے۔
دھناشری اور یوزویندر چہل کی ملاقات کووڈ-19 کے دوران ہوئی، شادی دسمبر 2020 میں ہوئی، اور جون 2022 میں علیحدگی ہوئی۔ فروری 2025 میں باہمی رضامندی سے طلاق ہوئی۔ دھناشری نے حال ہی میں فلم بھول چوک معاف میں ڈانس نمبر کیا اور اب تیلگو ڈرامہ آکاشم داتی وستاوہ سے اداکاری کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔